مقاصد دارالعلوم
مقاصد دارلعلوم
علوم قرآنیہ،احادیث نبویہ اور اسلامی تہذیب وتمدن کی اشاعت۔
امت مسلمہ کو اخلاق نبویہ اوراسلامی تہذیب وتمدن سے آراستہ کرنا۔
بدعات غیر اسلامی رسوم ورواج، بددینی اور الحاد وزندقہ کے مقابلہ میں صحیح اسلام پیش کرنا۔
اسلامی اصول وروایات نیزاسلام کے خلاف سربلند ہونے والی ہر تحریک سے آگاہ کرنا۔
عالم میں دعوت اسلام کی نشرواشاعت کے لئے حضرات مبلغین تیار کرنا۔
کتاب اللہ، سنت رسول اللہﷺ کے مطابق مسلمانوں کی رہنمائی کرنا، نیز ان میں ایمانی حمیت پیداکرنا۔
میراث نبوی یعنی تعلیمات نبویﷺ کوزندہ وجاوید رکھنا۔
دیہی علاقوں میں دینی تعلیم کی غرض سے مکاتب کاقیام،نئی نسل میںاسلامی تعلیمات اور اسلامی تہذیب ان میں رچ بس جائے ایسی کوشش کرنا۔
عربی واردو زبان کی اشاعت اور اس کی زبانی سطح کو بلند سے بلند تر کرنا۔
دیہی علاقوں میں مساجد ومکاتب کی تعمیر کرنا، تعمیری کام میں امداد ،نیز نظم ونسق کرنا۔