ہمارے منصوبے

دارالعلوم کے مستقبل کے منصوبے

  • 500 سے زائد طلبہ دارالاقامہ میں مقیم ہوکر علم دین حاصل کر سکیں ایسا نظم کرنا۔
  • دیہی علاقوں میںمزید مکاتب کے ذریعہ علم دین کی نشرو اشاعت کرنا ۔
  • شعبۂ نشرواشاعت کو اور فعّال بناکر اسلامک لٹریچر کے ذریعہ تعلیم وتبلیغ کے کاموںکو مزید ترقی دینا ۔
  • سرکا ری تسلیم شدہ ٹیکنکل کورس کے ذریعہ حلال آمدنی کے ذرائع مہیا کرنا۔
  • بڑی عمر کے لوگوں کے لئے شبینہ مدرسہ کا قیام۔
  • مسلمانوں میں مذہبی دینی مسائل سے واقفیت کے پیش نظر حضرات مفتیان کرام کی زیرِ نگرانی دار الافتاء کے کام کی توسیع کرنا۔
  • عوام قرآن مجید کے معانی و مطالب سمجھ سکیں اس کے پیش نظر ماہر علماء کرام کے ذریعہ تفسیر کے در س کادائرہ وسیع کرنا ۔
  • شعبۂ تبلیغ کو مزید فعّال بنانا ۔
  • بدعات اور رسم و رواج کے ازالہ کے لئے مختلف مقاما ت پر تقریری پروگرام منعقد کرنا۔
  • سرکاری تسلیم شدہ تعلیم کو سیکنڈری درجہ تک بڑھانا۔
  • بجلی کے لئے سولارسسٹم شروع کرنے کامنصوبہ ہے۔