بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ رب العلمین والصلوۃ والسلام علی سیدالانبیاء والمرسلین وعلی آلہ واصحابہ اجمعین۔
بفضلہ تعالیٰ ‘‘دارالعلوم مدرسہ عربیہ تعلیم ا لمسلمین’’ اپنی علمی خدمات کے۹۰ویں سال میں قدم رکھ رہاہے،۸۹سال سے دارالعلوم اپنے مقاصد کی تکمیل کی طرف توکلاً علی اللہ گامزن ہے ۔
اللہ تعالی کابے انتہاء فضل وکرم اور آپ مخلصین کے اخلاص بھرے تعاون اور بزرگان دین کی آہِ سحر گاہی کے طفیل دارالعلوم تعلیمی وتعمیری کے میدان میں روزافزوں ترقی کررہاہے ۔
ورثۂ نبوت کی ادائیگی کے حق کے لئے حضرت مولاناعبدالرحمن مالونیاؒ کے ذریعے۳۰ ۱۹ءمیں قائم کردہ ‘‘دارالعلوم لوناواڑہ’’ تاریخ کاایک روشن باب ہے،نیز نشیب وفراز میں ان کے ہردم کے ساتھی اور ہم نوا حضرت مرحوم عبدالمجید رشیدؒ اور مرحوم حضرت مولانامفتی خلیل الرحمن رشیدؒ کی بے لوث خدمات اور جانفشانی اور سعیٔ مسلسل کے نتیجہ میں اس گلشن نبوی کے خوشہ چیں بلبلوں کی چہک اس کارخانۂ قدرت کے مختلف ممالک میں گونج رہی ہے۔